مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارلحکومت بیروت پر صہیونی حکومت کے فضائی حملوں پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر امریکی ساختہ بموں سے حملہ کیا ہے۔ صہیونی حکومت نے لبنان کی خودمختاری کو پامال کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ کو بھی ان حملوں کا جواب دینا پڑے گا۔ امریکہ اور مغربی ممالک غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی تجویز دے کر صہیونی حکومت کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور سکوت کی وجہ سے صہیونی حکومت کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام نے غاصب صہیونیوں کے خلاف تاریخی قیام اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2006 کی 33 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت گھٹنے پر مجبور ہوگئی۔ آج بھی لبنانی عوام مقاومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگی۔
ترجمان نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنانی عوام، حکومت اور مقاومت کا ہمیشہ کی طرح ساتھ دے گا۔
آپ کا تبصرہ